مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام دوست بجٹ پیش کیا، آزاد علی تبسم

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام دوست بجٹ پیش کیا، آزاد علی تبسم

  

لاہور( پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام دوست بجٹ پیش کیا ، پانچ بجٹ سے پنجاب نے ریکارڈ ترقی کی ،آج بھی عوامی بجٹ پیش کریں گے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام مسلم لیگ ن سے اس لئے محبت کرتے ہیں کہ وہ ان کے مسائل حل کرتی ہے اور ان کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے عملی اقدامات کرتے ہیں، عمران خان اور آصف علی زرداری عوام کے مسائل حل کرنے کا اعلان کرتے ہیں مگر عملی طورپر انہوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ،انہوں نے کہاکہ بلاو ل بھٹو زرداری غیر جمہوری طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں ، ان کو تقریر لکھ کر دینے والے بھی غیر جمہوری سوچ کے حامل ہیں ، پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں گروہ بن گئی ہے ، عمران خان اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ان کے اپنے مفادات کے لئے ہے ، جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ پیپلزپارٹی سندھ میں ایک بھی عوام دوست بجٹ پیش نہیں کرسکی، ترقی کے پہیے کو روکنا کیا عوام کی خدمت ہے؟ عوام کی خدمت سے یکسر عاری عناصر کو ملک کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیاہے۔ الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ 2018 کے انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -