یاسمین راشد کی زیر قیادت این اے 125 ، یوسی 71 میں نواز شریف کے خلاف مظاہرہ

یاسمین راشد کی زیر قیادت این اے 125 ، یوسی 71 میں نواز شریف کے خلاف مظاہرہ

  

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت حلقہ این اے 125 کی یوسی 71 میں نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔انہوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ رات کو ہندوستان کی محبت جو بیان دیا ہے اس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے ، نواز شریف الطاف حسین کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں یہ مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، یہ وہ عوام جنہوں میاں نواز شریف کو منتخب کرکے 3 مرتبہ وزیر اعظم بنوایا آج وہی عوام سابق وزیر اعظم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام میں جو غصہ ہے کہ وہ نواز شریف نے جو بیان دیا ہے،ہم نواز شریف کو پاکستان کے خلاف ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کرتے ،کشمیر پر روزانہ بمباری میں مسلمان شہید ہو رہے ہیں اس پر نواز شریف کی زبان تک نہیں ہلتی ،کلبھوشن یادیو نے بلوچستان میں اتنے حالات خراب کئے تھے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کروایا ،بم دھماکے کروائے مگر اس قاتل کو سزا دلوانے کے لئے میاں نواز شریف نے ایک دفعہ بھی بیان نہیں دیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف ہندوستان کی دوستی میں ملک دشمنی پر اتر آیا ہے ،یہ ملک شہدا کی امانت ہے اس ملک کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا خون ہے آج شہدا کا خون ہمیں پکار رہا ہے کہ ہم اس غدار کو سزا دلوا ئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -