لاہور چیمبر آف کامرس میں یونیفائیڈ میڈیا قکلب کے تحت ’’کشمیر میڈیا کانفرنس ‘‘

لاہور چیمبر آف کامرس میں یونیفائیڈ میڈیا قکلب کے تحت ’’کشمیر میڈیا کانفرنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) یونیفائیڈ میڈیا کلب کے زیر اہتمام لاہور چیمبر ا?ف کامرس میں کشمیر میڈیا کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی مرتضی شبلی تھے۔ دیگر مقررین میں امیر العظیم ، سجاد میر، سلمان غنی، اعظم چوہدری، محمد حسان اور ہارون اکرم گل شامل تھے۔ خورشید قصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کے فیصلے جانبدار نہ ہوتے ہیں۔ انھیں مسئلہ کشمیر یا فلسطین سے کوئی غرض نہیں، انھوں نے کہا پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بہت کام کیاہے اور قربانیاں دی ہیں۔ نعرے لگانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ اس کے لیے سنجیدگی سے کوشش کرنا ہوں گی اور مسلمان ممالک کو ایک مو?قف پر یکجا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو کئی مرتبہ فوج کشمیر سے نکالنے کا کہا گیا لیکن بھارت کشمیروں کی ا?زادی کی لہر سے ڈرتا ہے۔ کشمیری صحافی مرتضی شبلی نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری پاکستان کی جانب زیادہ مائل ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کشمیری ایل این جی سے ڈر جاتے تھے لیکن آج بکتر بند گاڑیوں پر چڑھ کر پاکستان کے نعرے لگاتے ہیں۔ کشمیری پاکستان سے زیادہ پر امید بھی نہیں لیکن محبت بھی بہت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری اپنے بچوں کو وصیت کرتے کہ جب کشمیر پاکستان بن جائے تو ان کی قبرپرپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جائیں۔۔جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان امیر العظیم نے کہا کہ کشمیریوں کو مناسب وکیل میسر نہیں ہو سکا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جلا وطن حکومت کے قیام کی ضرورت ہے۔ سلمان غنی نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کشمیر کے حوالے سے یکسو اور سنجیدہ ہے۔ سیاستدانوں کی جانب سے بھی ایسے رویے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اور کشمیر کمیٹی پر بھی۔ سلمان غنی نے کہا کہ کشمیری آزادی سے کم کسی بھی بات پر تیار نہیں۔ ۔۔تجزیہ کار سجاد میر نے کہا کہ آج کشمیری خود اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور وہ کسی بھی مدد کے بغیر بھارت سے آزادی حاصل کرنے چل پڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اجمل قصاب کے پاکستانی ہونے سے انکار کیااور بھارت کلبھوشن کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑ رہا ہے۔ صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے کہا کہ آج میڈیا اور دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر صحیح انداز میں پیش نہیں کیا جا رہا اس پر سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ صدر میڈیا کلب حسان نے کہا حواس باختہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کی جدوجہد آزادی روکنے کے لیے نت نئے حربے آزما رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں مگر پاکستان کے اہل سیاست داخلی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اپنے اپنے انتخابی منشور میں شامل کریں۔
کانفرنس