نجیب رزاق انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی قیادت سے دستبردار

نجیب رزاق انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی قیادت سے دستبردار

  

کوالالمپور (این این آئی)ملائشیا کے شکست خوردہ رہ نما اور سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے اپنی جماعت اْمنو (یونائیٹڈ مالے نیشنل آرگنا ئز یشن ) اور بیرسان قومی اتحاد کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نجیب رزاق کی جماعت کو ملائشیا میں منعقدہ عام انتخابات میں بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا ،انھوں نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ میں نے اْمنو کے صدر اور بیرسان نیشنل اتحاد کے چیئرمین کا عہدہ فوری طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر جماعت کو عام انتخابات میں شکست ہوئی ہے تو اس کے لیڈر کی یہ اخلاقی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہوجائے۔اس لیے اس اصول کی بنا پر میں نے دونوں عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجیب رزاق نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب سابق نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی اْمنو کے صدر کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

مزید :

علاقائی -