امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ری ماڈلڈ قونصلر ونگ کا افتتاح

امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ری ماڈلڈ قونصلر ونگ کا افتتاح

  

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے امریکا میں مقیم پاکستانی برادری اور پاکستان کے دورے کے خواہشمند شہریوں کو سہولیات میں مزید بہتری لانے کیلئے سفارت خانے میں ری ماڈلڈ قونصلر ونگ کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی پاکستانی برادری اور پاکستان کا دورے کے خواہشمند شہریوں کو سہولیات میں مزید بہتری لانے کا عہد کیا تھا۔ اتوار کو امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے امریکا میں مقیم پاکستانی برادری اور پاکستان کے دورے کے خواہشمند شہریوں کو سہولیات میں مزید بہتری لانے کیلئے سفارت خانے میں ری ماڈلڈ قونصلر ونگ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اورمیڈیاکے نمائندے بھی موجود تھے۔ اعزاز چوہدری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی انہوں نے پاکستانی برادری اور پاکستان کا دورے کے خواہشمند شہریوں کو سہولیات میں مزید بہتری لانے کا عہد کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -