پیپلزپارٹی کے پاس کراچی کی خدمت کے سوا دوسراآپشن نہیں:سعیدغنی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس کراچی کی خدمت کے سوائے دوسراآپشن نہیں ہے۔ تفصیلاے کے مطابق اپنے ایک بیان میں سعید غنی کا کہناتھا کہ کراچی کوقربانیوں کی بدولت پرامن ماحول ملا جبکہ ماضی میں کراچی کا ہرتیسرا آدمی دہشتگردی سے متا ثرتھا۔اردوبولنے والوں کوایم کیوایم نے ہر دوسری قومیت سے ڈرایا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام قومیتوں کی جماعت ہے اور پیپلزپارٹی کے پاس کراچی کی خدمت کے سوائے دوسراآپشن نہیں ہے۔