چین میں5 ملین سے زائد معذور افراد نے غربت سے چھٹکار حاصل کرلیا

چین میں5 ملین سے زائد معذور افراد نے غربت سے چھٹکار حاصل کرلیا

  

بیجنگ(آئی این پی )چین کی معذور افراد کی فیڈریشن (سی ڈی پی ایف ) کے مطابق چین میں 5ملین سے زیادہ معذور افراد نے گزشتہ 4 برسوں میں غربت کو پچھاڑ دیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق معذور افراد کے لیے ملک کے سبسڈی نظا م کو مکمل کوریج دی گئی ہے جس سے 21ملین معذور افراد مستفید ہوئے ہیں۔گزشتہ سال کے وآخر تک چین نے 9 ملین سے زیادہ افراد کے لیے کم ازکم معیار زندگی کو یقینی بنایا ہے اور شہری و دیہی آبادی کے جسمانی طور پر معذور 26.1ملین افراد کو سماجی انڈومنٹ انشورنس سسٹم میں شامل کیا ہے۔سی ڈی پی ایف کے مطابق گزشتہ سال کے وآخر تک 9.4ملین معذور افراد کو روز گار دلایا گیا ہے، مزید براں ملک کی بحالی خدمات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -