کرنل جوزف رہائی ، جلد معاملات افہام و تفہیم سے طے ، تعلقات بہتر ہو جائینگے : امریکہ

کرنل جوزف رہائی ، جلد معاملات افہام و تفہیم سے طے ، تعلقات بہتر ہو جائینگے : ...

  

اسلام آباد ( آن لائن ) امریکہ پاکستان میں اپنے سفارتکار کرنل جوزف کی رہائی کیلئے سر توڑ کوششیں کرنے میں مصروف ہے ، امریکی سفارتخانہ کے ترجمان رچرڈ سنیلسری نے دعوی کیا ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے تمام معاملات افہام تفہیم سے طے کرلیے جائیں گے پاکستان اورامریکہ کے تعلقات بھی جلد معمول کے مطابق بہتر ہوجائیں گے۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی سفا رتخانہ نے کہا کہ ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو امریکہ روانگی سے روکنے کے باوجود ہم پرامید ہیں دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ امریکہ پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان اہم عہدیداروں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ کرنل جوزف کو ویانا کنونشن کے تحت استثنا حاصل ہے لہٰذا اسے پاکستانی قوانین کے تحت سزا نہیں دی جاسکتی۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں کے بارے میں ترجمان نے ایک سوال پر جواب دینے سے گریز کیا اور کہا اس معاملے میں دونوں حکومتوں کے نمائندوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ لہذا قبل ازوقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ البتہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کی جانب سے کیا گیا ہے۔ کرنل جوزف کے معاملے کی وجہ سے دوطرفہ سفارتی تعلقات سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

کرنل جوزف

مزید :

علاقائی -