امریکی پابندیاں، عالمی کمپنیوں نے ایران سے کوچ کرنا شروع کردیا

امریکی پابندیاں، عالمی کمپنیوں نے ایران سے کوچ کرنا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم(این این آئی)امریکی حکومت کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام سے علیحدگی اور تہران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ۔ اخباری اطلاعات کے مطابق امریکی اعلان کے بعد ایران میں سرمایہ کاری کرنے والی متعدد عالمی کمپنیوں نے واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔اطالوی توانائی کمپنی اینی کے چیف ایگزیکٹو کلاوڈیو ڈیلسکالزی نے ایک اجلاس میں اپنے دیگر شراکت داروں سے کہا کہ وہ ایران سے اپنا سرمایہ واپس لینے پر بہ تدریج کام کررہے ہیں۔ ان کمپنی ایران میں نئے منصوبے شروع نہیں کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں ڈیسکالزی کا کہنا تھا کہ اینی کے پاس ایران میں صرف ایک ہی سرگرمی بچی ہے۔ وہ ایک ملین بیرل تیل کی ماہناہ کی بنیاد پر خریداری ہے۔ یہ معاہدہ رواں سال کے آخر تک ختم ہوجائے گا جس کے بعد کوئی اور منصوبہ شروع نہیں کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر نئی پابندیوں کے نفاذ میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس وقت تک ان کے ایران میں جاری پروجیکٹ کو مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -