عمران خان قائد اعظم کے خوابوں کو پورا کریں گے،چودھری سرور
مریدکے(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ میں نے کسی بڑے عہدے کے لالچ میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ 23مارچ 1940کے بعد عمران خان نے مینار پاکستان کے مقام پر وہ عہد کیا جو قائداعظم محمد علی جناح نے کیا تھا۔ عمران خان قائد اعظم کے خوابوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے مریدکے میں استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے دوران ملک بھر کی ارائیں برادری بہترین قیادت کے انتخاب کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی تا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
چودھری سرور