شکارپور ، قبائلی تصادم اورپولیس فائرنگ میں ہلاک افراد کی تعداد 6 ہو گئی

شکارپور ، قبائلی تصادم اورپولیس فائرنگ میں ہلاک افراد کی تعداد 6 ہو گئی

  

شکارپور (صباح نیوز) شکارپور میں پولیس فائرنگ اور قبائلی تصادم میں ہلاک افراد کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بجارانی اور تیغانی قبائل کے درمیان تصادم میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد تصادم پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقہ میں پہنچی تو تیغانی قبائل کے مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تیغانی قبیلہ کے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چھ سے زائد زخمی ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور مسعود بنگش نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ پولیس کی مزید نفری کے علاوہ بکتر بند گاڑیاں طلب کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت تیغانی قبیلے کے جو افراد فائرنگ کر رہے ہیں ان میں سے ڈاکو یعقوب تیغانی کا گینگ پولیس سے لڑ رہا ہے اور پولیس کا مقابلہ کر رہا ہے۔

قبائلی تصادم

مزید :

علاقائی -