دبئی میں آؤٹ لیٹ ٹریڈ سینٹر میں آتشزدگی،11کاریں جل کر تباہ
دبئی (صباح نیوز)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں آؤٹ لیٹ ٹریڈ سینٹر میں پراسرار آتشزدگی کے نتیجے میں پارکنگ اسٹینڈ میں کھڑی 11کاریں جل کر تباہ ہوگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں آؤٹ لیٹ ٹریڈ سینٹر میں پراسرار آتشزدگی کے نتیجے میں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی 11کاریں جل کر تباہ ہوگئیں ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی اللیسیلی مرکز سے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔گذشتہ روز پیش آنے والے اس واقعہ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دبئی پولیس کے کریمینل ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین اور حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دبئی آتشزدگی