اسلام کے نام پرعوام کو سبز باغ دکھانے والے اسلام کیخلاف ہیں : مولانا سمیع الحق

اسلام کے نام پرعوام کو سبز باغ دکھانے والے اسلام کیخلاف ہیں : مولانا سمیع ...

  

رستم (نمائند ہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہمارا منشور خدا کی زمین پر خدا کا نظام رائج کرناہے ، اسلام کے نام پر عوام کو سبز باغ دکھانے والے اسلام کے خلاف ہے ،ملک میں اصل تبدیلی صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے ممکن ہے ،جے یو آئی (س) اور عمران کے خیالات میں ذہنی ہم آہنگی کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات میں ان کے ساتھ اتحاد ممکن ہے ، جے یو آئی (س) کی سیاست کا محور دین اور شریعت کی سر بلندی ہے ،دینی جماعتوں کا موجودہ اتحاد اسلام کے لئے نہیں بلکہ اقتدار کے لئے ہے ،عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے والے ملک و قوم اور اسلام سے مخلص نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم میں مولانا ظہور احمد مرحوم کے فرزند حافظ اسرار احمد کے دورہ تفسیر کے اختتامی دعا کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملک کوامریکی تسلط سے آزادی اور شمالی وزیر ستان فوج نہ بھیجنا عمران خان اور جے یو آئی (س) کے منشور میں مشترک ہے آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے تحریک کی انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں وہ کارنامے سر انجام دیئے جو پچھلے ادوار میں ایم ایم اے اور اے این پی کے حکومتوں نے نہیں کئے تھے انہوں نے کہا کہ عوام نے پچھلے دور میں مجلس عمل کو آزمایا ہے مسلمان ایک سراخ سے بار بار نہیں ڈستے اورموجودہ دور میں اسلام کا نعرہ لگانا عوام کے ساتھ دھوکہ ہے

مزید :

علاقائی -