المیڈانوازشریف کا انٹر ویو کرنے خصوصی طیارے پر ملتان پہنچے

المیڈانوازشریف کا انٹر ویو کرنے خصوصی طیارے پر ملتان پہنچے

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا نے سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا انٹرویو ملتان میں کیا جو پہلے سے ہیطے تھا۔اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مخالف انٹرویوکیلئے انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا 11مئی کو دن اڑھائی بجے خصوصی طیارے کے زریعے ملتا ن پہنچ گئے تھے جنھیں نارمل سیکورٹی اور کلیئرنس کیلئے وزیراعظم پاکستان کے سٹاف آفیسر ایوی ایشن کی جانب سے ملتان کے چیف سیکورٹی آفیسر اے ایس ایف ،ائیر پورٹ منیجر سول ایوی ایشن اتھارٹی ملتان ایئر پورٹ اور ڈپٹی ٹرمینل منیجر کو خصوصی لیٹر جاری کیا گیا تھا ۔سرل المیڈا ملتان ائیر پورٹ سے ملتان کے معروف صنعتکارکے گھر چلے گئے جو گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کے سمدھی بھی ہیں جہاں پروگرام کے مطابق میاں نواز شریف نے خواجہ جلال الدین رومی اور خواجہ محمد اقبال کے علیل والد خواجہ محمدمسعود کی عیادت کیلئے آنا تھا ۔ پروگرام کے مطابق میاں محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ بحریہ فاؤنڈیشن کے خصوصی طیارے کے زریعے تقریبا ساڑھے 6بجے ملتا ن پہنچ گئے اور خواجہ محمد مسعود کی عیادت کیلئے ان کے گھر گئے جہاں سرل المیڈا موجود تھے جنھوں نے پروگرام کے مطابق میاں نواز شریف کا انٹرویو ریکارڈ کیا ،انٹرویوکے فوراًبعدوہ تقریباً8بجکر 40منٹ پر جلسہ گاہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پہنچے جہاں انھوں نے جلسہ سے خطاب کیا اور بعدازاں ملتا ن ائیرپورٹ پہنچے جہا ں ان کے سمدھی چوہدری منیرکا طیارہ رجسٹریشن نمبر اے پی پی اے ایل ۔جے آئی ایس منتظر تھا مذکورہ خصوصی طیارہ انھیں ملتان سے لیکر روانہ ہوگیا۔

مزید :

صفحہ اول -