احسن اقبال روبصحت ، چہل قدمی کرنے لگے ،زخم بھرنا شروع

احسن اقبال روبصحت ، چہل قدمی کرنے لگے ،زخم بھرنا شروع

  

لاہور (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال جو سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں تیز ی سے روبصحت ہو رہے ہیں اور ان کے زخم بھی بھرنا شروع ہوگئے ہیں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے گزشتہ رو ز اپنے کمرے میں چہل قدمی بھی کی اور انہوں نے کمرے کی کھڑکی کے قریب آکر باہر کھڑے لوگوں کو ہاتھ کے اشارے سے سلام بھی کیا جس کے بعد وہ واپس اپنے بستر میں لیٹنے کیلئے چلے گئے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن کے علاج و معالجے کیلئے بنائے جانے والا میڈیکل بورڈ آ ج بروز پیر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا تفصیلی معائنہ کریگا اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے جس کے بعد میڈیکل بورڈ ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا حتمی فیصلہ کریگا وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے گزشتہ روز بھی سروسز ہسپتال میں مختلف سیاسی رہنماؤں سمیت ان کے عزیز واقارب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا گزشتہ روز گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،سینیٹر آصف کرمانی،گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا اور چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ کی عیادت کی ۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -