دخترفیض احمد فیض منیزہ ہاشمی دہلی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

دخترفیض احمد فیض منیزہ ہاشمی دہلی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نامور شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی اور ٹی وی کی معروف شخصیت منیزہ ہاشمی کو دہلی ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔منیزہ ہاشمی دو روزہ 15 ویں ایشین سمٹ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے بھارت گئی تھیں جس میں شرکت کی انہیں با ضابطہ دعوت دی گئی تھی۔تاہم جب وہ دہلی کے ہوٹل پہنچیں تو معلوم ہوا کہ ان کی بکنگ منسوخ کر دی گئی ہے اور ان کا نام کانفرنس میں مدعو افراد کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔بھارت کے اس غیر اخلاقی سلوک کی وجہ سے منیزہ ہاشمی دہلی ایئرپورٹ سے پرواز پکڑ کر وطن واپس آگئیں۔منیزہ ہاشمی کے صاحبزادے علی ہاشمی نے بھارت کے اس ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا سلوک ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری 72 سالہ والدہ اور فیض احمد فیض کی بیٹی کو بھارت میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہ دینا شرمناک ہے۔

منیزہ ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -