دورہ انگلینڈ،قومی ٹیم کو محتاط سے کھیلنے کی ضرورت

دورہ انگلینڈ،قومی ٹیم کو محتاط سے کھیلنے کی ضرورت
دورہ انگلینڈ،قومی ٹیم کو محتاط سے کھیلنے کی ضرورت

  

قومی کرکٹ ٹیم کے لئے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ خاص اہمیت کاحامل ہے جبکہ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے لئے تو ایک بہت بڑا امتحان ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کھلاڑی اس مشکل معرکہ میں کس طرح پرفارم کرتے ہیں خاص طور پر انگلینڈ کے خلا ف اس کی سر زمین پر تو پاکستان کی ٹیم نے ہمیشہ ہی بہت محنت کی ہے اور وہاں پر گوروں کی ٹیم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو شکست سے دوچار کریں قومی ٹیم کے لئے یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور انگلینڈ کے خلاف اس کی کامیابی آسان ٹارگٹ نہیں ہے کپتان سرفراز احمد جیت کے لئے پرعزم تو نظر آتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ان کا بھرپور ساتھ دیں اس سے قبل جب بھی ٹیم نے انگلش سر زمین پر کھیلا ہے اس کو خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی اور اس مرتبہ بھی جیت کے لئے بہت سخت محنت درکار ہوگی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اگر پاکستان کی ٹیم ایک ٹیسٹ بھی جیت جاتی ہے تو پاکستانی ٹیم کی اچھی کارکردگی ہی سمجھا جائے گا دوسری جانب پاکستانی ٹیم اب امریکہ میں کرکٹ نہیں کھیلے گی اس سے قبل یہ خبریں آرہی تھیں کہ پاکستانی ٹیم نے امریکہ میں تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کرنی ہے جس میں اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی مگر اب اس سیریز کا امریکہ میں انعقاد کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی واضح کردیا ہے کہ رواں سال اگست میں امریکہ میں کھیلی جانے والی سیریز اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ایشیا کپ کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات اب بڑھ گئیں ہیں اور اس وجہ سے اس سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سال بہت میچز کھیلنے ہیں جن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیموں کے ساتھ بھی سیریز شامل ہیں اور اس کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دورہ انگلینڈ بہت اہم ہے اور حاص طور پر سلیکٹرز کے لئے بھی جو ٹیم اس دورہ کے لئے منتخب کی گئی ہے اس کا بھی ایک بڑا امتحان ہے فہیم اشرف اور امام الحق کو ٹیسٹ کیپ ملے گی جو اس سے قبل ون ڈے میچوں میں تو اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں مگر اب ان کے لئے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ میں شمولیت ایک بہت بڑا امتحان ہے اور اس کیلئے انہوں نے کیسی تیاری کی ہوئی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی ثابت کرے گااس سے قبل آج تک جب بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا ہے پاکستان ٹیم کے لئے کوئی نہ کوئی مشکل ضرور کھڑی ہوئی ہے جیسے کہ عامر،آصف اور سلمان بٹ کی معطلی بھی دورہ انگلینڈ میں ہوئی تھی اب ایک مرتبہ دوبارہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر ایک طویل عرصہ کے بعد انگلینڈ کے خلاف اس کی سر زمین پر ایکشن میں نظر آئیں گے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مرتبہ ان کی کارکردگی کیسی ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اب پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران اس کی سر زمین پر بہت محتاط سے کھیلنے کی ضرورت ہے اور پوری کوشش کرکے بھرپور محنت سے انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینا ہوگی اور یہ جیت پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ تاریخی سمجھی جائے گی ۔

مزید :

رائے -کالم -