عازمین حج کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا

عازمین حج کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2018ء کے عازمین حج کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے ،2مئی کو لاہور،فیصل آباد سے آغاز ہوا گزشتہ روز مغل پورہ لاہورمیں آخری پروگرام کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سید مجیب شاہ کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو،انہوں نے کہا کہ حج ٹریننگ کا مشکل مرحلہ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے ،لاہور،فیصل آباد ،شیخوپورہ،سرگودھا ،اوکاڑہ ،سیالکوٹ گوجرانوالہ ،گجرات ،قصور،ساہیوال،لاہور میں پروگرامات ہوئے ،ماسٹر ٹرینرز نے ملٹی میڈیا کے ذریعے عازمین کو مناسک حج اور انتظامی امور سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹرذکاء اللہ سمیت ہماری ساری ٹیم دوسرے مرحلے میں ہونے والے پروگرامات میں شامل رہے ہیں ،تیسرا اور آخری مرحلہ رمضان کے بعد شروع ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -