نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے سے قبل کوٹہ80کرنے کا مطالبہ

نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے سے قبل کوٹہ80کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)50حج کوٹہ والوں نے نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے سے پہلے کوٹہ80کرنے کا مطالبہ کر دیا، حج فارمولیشن کمیٹی50کوٹہ والوں کی مشکلات کا ازالہ کرے،6سال سے انتہائی مشکل حالات میں کامیابی سے حج اپریشن مکمل کیا ہے جن کے خلاف 6سال میں ایک بھی شکایت نہیں آئی ان کا حق ہے کہ کوٹہ کم ازکم دو بسوں کا کیا جائے تا کہ وہ اللہ کے مہمانوں کی خوبصورت روایت قائم رکھیں ،50والوں کا کہنا ہے کہ نئی ایسی کمپنیوں کو کوٹہ دینے پر اعتراض نہیں جو2006ء کے کرائی ٹیریا پر پورا اترتی ہیں ،نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کی آڑ میں سالہا سال سے کام کرنے والی کمپنیوں کے کوٹہ میں ردو بدل بھی قبول نہیں ،وزارت ہوپ کی مشاورت سے تمام امور نمٹائے تا کہ حج2018ء کا اپریشن مثالی بنایا جا سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -