مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کہیں ملکی سالمیت خطرے میں نہ ڈال دیں: خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں کہیں ملکی سالمیت خطرے میں نہ ڈال دیں: خواجہ آصف

  

ہیڈمرالہ(نمائندہ پاکستان)سابق وزیرخارجہ اورمسلم لیگ(ن) کے رہنماخواجہ آصف نے کہاہے مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں خدانخواستہ ملکی سالمیت خطرے میں نہ ڈال دیں، ا ن خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ شہبازشریف ڈگری کالج(برائے خواتین) مراکیوال کی افتتاخی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ ایک قومی حلقہ میں 5نئے ڈگری کالجوں کی تعمیر ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کابہت بڑاکارنامہ ہے جن کارکنوں نے ان تعلیمی درسگاہوں نے اپناکرداراداکیاانہیں تاقیامت اس کااجرملتارہے گا ۔ ممبرقومی اسمبلی چو دھری ارمغان سبحانی کاکہناتھامسلم لیگ ن نے پاکستان اورآزادی میں اہم کرداراداکیااوراسی جماعت کی کوششوں سے پاکستان معرض وجودمیںآیامسلم لیگ ہی اس کی خفاظت کرے گی آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جنون کامقابلہ تمام سیاسی جماعتوں سے ہوگاعدالتوں سے آنے والے میاں محمدنوازشریف اورخواجہ آ صف کی نااہلی کے فیصلوں سے ان قائدین کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہوا۔رہنما مسلم لیگ(ن)راناعارف اقبال نے کہا گورنمنٹ شہبازشریف ڈگری کالج مراکیوال کی منظوری میں قائدخواجہ محمدآصف نے کلیدی کرداراداکیاجس پران کاخصوصی مشکورہوں۔ضلعی رہنماپاکستان مسلم لیگ(ن)ادیب اصغراعوان کے زیراہتمام جلسہ سے ارکان صوبائی اسمبلی ارشدجاویدوڑائچ،چو دھری طارق سبحانی،وزیرجیل خانہ جات آزادجموں وکشمیرچو دھری محمداسحاق،ڈویژنل صدر(ن)لیگ یوتھ ونگ فاروق گھمن،تحصیل صدرچو دھری شاہدمحمودودیگرنے بھی خطاب کیا۔یاد رہے تیزآندھی کے باعث کالج کی افتتاخی تقریب اورجلسہ بدنظمی کاشکارہوگیا،گورنمنٹ شہبازشریف ڈگری کالج مراکیوال کی افتتاخی تقریب کیلئے ادیب اصغراعوان کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ میں سابق وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف کی تقریرکے آغازمیں ہی تیزآندھی اوربارش سے جلسہ بدنظمی کاشکاہوگیاجسکے باعث خواجہ آصف انتہائی مختصرتقریرکے ساتھ جلسہ گاہ سے ر وانہ ہوگئے۔

خواجہ آسف

مزید :

صفحہ آخر -