شہباز شریف کے داماد علی عمران کیخلاف ایک اور کیس میں نیب تحقیقات شروع

شہباز شریف کے داماد علی عمران کیخلاف ایک اور کیس میں نیب تحقیقات شروع

  

لاہور(خبرنگار) نیب نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کے خلاف ایک اور کیس میں تحقیقات شروع کردیں۔نیب ذرائع کے مطابق علی عمران پر الزام ہے کہ انہوں نے صاف پانی کمپنی کے سی ایف او نوید اکرم اور دوسرے افراد سے ملی بھگت کرکے صاف پانی کمپنی کا ایک دفتر بناکر اس کا کرایہ 23لاکھ روپے وصول کیا۔اس دفتر کی دیکھ بھال کے لئے بھی الگ سے چھ لاکھ روپے سے زائد رقم لی گئی۔اس دفتر کی سکیورٹی کی مد میں بھی مبینہ طور پر کروڑوں روپے وصول کئے گئے۔نیب اس بارے میں بھی تحقیقات کر رہا ہے کہ صاف پانی کمپنی کے سی ایف او نوید اکرم نے علی عمران کے بنک اکا?نٹ میں 12کروڑ روپے کیوں جمع کروائے۔نیب ذرائع کے مطابق علی عمران کو نیب لاہور نے علی عمران کو 21مئی کو طلب کیا ہے۔علی عمران کو اس سے قبل 3اور 7مئی کو نیب نے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔نیب نے انہیں ایک سوال نامہ بھی فراہم کر رکھا ہے جس کا انہوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -