سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز آج سواڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز آج سواڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

  

بونیر(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نواز شریف ،مریم نواز اور انجنئیر امیر مقام اج پیر کے روز کالج گراونڈ سواڑی میں جلسہ سے خطاب کریں گے ۔جلسہ کے لئے تیاریاں مکمل کردی گی ہے ۔سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ڈی پی او بونیر ،ضلع نائب ناظم یو سف علی خان اور تحصیل ناظم سید سالار جہان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔جلسہ کے خوالہ سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سرزمین خان ۔جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان ایڈوکیٹ ۔کامران خان ۔دراج خان ۔ارشادعالم خان ۔فہیم خان اف مرادو ۔ناظم وصال خان اور دیگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی جلسہ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ۔نواز شریف 23 سال بعد بونیر کے دورے پر ارہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جلسہ کے لئے بھر پور تیاریاں کی ہو ئی ہے ۔بونیر کے عوام اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کیلئے قافلوں کی شکل میں ائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بونیر کے مسائل کے حل کے لئے پارٹی کے قائید کے ساتھ تفصیلی گفتگوں کی جائے گی اور انشاء اللہ بونیر کے عوام کا درینہ گیس کا مسئلہ حل کریں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -