نواز شریف کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس ،سیاسی صورتحال پر غور

نواز شریف کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس ،سیاسی صورتحال پر غور

  

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا میں مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے غور کیا گیا ۔ رائیونڈ جاتی امراء میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید ،حمزہ شہباز، اویس لغاری سمیت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے متعدد منصوبے مکمل کئے ہیں ۔ جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر سیاست کرنے والوں کے عزائم سے سب آگاہ ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران عوامی رابطہ مہم ، نگران سیٹ اپ اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا ۔

مشاورت اجلاس

مزید :

کراچی صفحہ اول -