خیبرپختونخوا عوام نے تبدیلی کے دعوے داروں کو آزما لیا،امیرمقام

خیبرپختونخوا عوام نے تبدیلی کے دعوے داروں کو آزما لیا،امیرمقام

  

پشاور(این این آئی)وزیراعظم کے مشیرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے عوام نے پختونوں کے نام پر،اسلام کے نام پراورتبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوں کوآزمایاہے اب تعمیر، ترقی، فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف تخریبی ٹولہ جوبنے بنائے کاموں کوبگاڑرہی ہے جبکہ دوسری طرف تعمیری منصوبوں کے امین جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کامقابلہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اشاڑے ،سوات میں ابراہیم خان شبنم کی عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکرخاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ابراہیم خان شبنم نے کہاکہ نہ ٹکٹ یا کسی اورلالچ میں سیاسی مستقبل کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کاچھناؤکیاہے بلکہ سوات سمیت پورے صوبے کیلئے انجینئرامیرمقام کی جدوجہد،کاوشوں،بجلی اورسوئی گیس سمیت دیگر ترقیات منصوبوں کومدنظررکھتے ہوئے ان کی قیادت قبول کی ہے۔امیرمقام نے کہاکہ ابراہیم خان شبنم کی شمولیت سے سوات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)مزیدمستحکم ہوجائیگی۔ پارٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔ عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوں کی تکمیل سے دلی اطمینان اورراحت ملتی، عوام کے مسائل کے حل کاہماراوطیرہ رہاہے اوراب بھی یہی نصب العین ہے۔گراللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوپسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروں گا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -