جمہوریت متواتر 10سال پورے کر رہی ہے، میڈیا مزید ذمہ دار اور میچور ہو گیا: مریم اورنگزیب

جمہوریت متواتر 10سال پورے کر رہی ہے، میڈیا مزید ذمہ دار اور میچور ہو گیا: مریم ...

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ موجودہ پارلیمنٹ نے اطلاعات تک رسائی قانون کی منظوری دی ٗ جمہوریت متواتر دس سال پورے کرنے جا رہی ہےٗ جولائی میں عام انتخابات ہوں گے ٗالیکٹرانک میڈیا کے ناظرین کی توجہ اور پسند میں تبدیلی آ رہی ہے ٗ سوشل میڈیا کی طاقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ٗوقت کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا مزیدذمہ دار اور میچور ہو رہا ہے ٗمیڈیا کو خود احتسابی کا عمل جاری رکھنا چاہیے ٗجنوبی ایشیاء کا میڈیا خطے کے امن کیلئے کردار ادا کرے۔ مریم اورنگزیب نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ٗمیڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ٗمیڈیا کا پالیسی اور قانون سازی میں اہم کردار ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں پارلیمنٹ نے انتہائی فعال کردار ادا کیا ٗ پارلیمنٹ مختلف اقسام کی قانون سازی کر رہی ہے ۔ چالیس برسوں میں پاکستان کو بے شمار چیلنجز درپیش رہے ٗپاکستان کو دہشتگردی اور انتہاء پسندی کا سامنا رہا ٗفنون لطیفہ اور ادب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی دہشتگردی سے متاثر ہوئے ٗپاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا پاکستان کی سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے ٗالیکٹرانک میڈیا کے ناظرین کی توجہ اور پسند میں تبدیلی آ رہی ہے نیوز چینلز کے مقابلے میں انٹرٹینمنٹ چینلز کی ریٹنگ بڑھ رہی ہے پاکستان آنے کیلئے تمام انٹرنیشنل میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ پاکستان میں میڈیا 17 سال سے بہت اہم رول ادا کر رہا ٗجمہوریت اور میڈیا کا تعلق بہت اہم ہے ۔ حکومت اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ رایٹ ٹو انفارمیشن بل پر موجود حکومت نے کام کیا جو پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ میڈیا کی ترقی کے70سال منا رہے ہیں ٗمیڈیا پہلے سے زیادہ آزاد اور متحرک ہے اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ٗپاکستان میں سینکڑوں ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں۔ جعلی اور جھوٹی خبروں کے چیلنج سے حکومت اور میڈیا نبرد آزما ہیں ٗخبروں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ کانفرنس کے ذریعے قیمتی آراء سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو مختلف چیلنجز در پیش ہیں ٗمسائل پر قابو پانے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -