ڈیرہ‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

ڈیرہ‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر پروآ پولیس کا علاقہ ماہڑہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،سات بندوق،تین پستول سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد،دس ملزمان گرفتار ،الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق پروآ پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر علاقہ ماہڑہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس نے سات بندوق،تین پستول ،71کارتوس برآمد کر کے دس مقدمات درج کر کے دس ملزمان گرفتار کرلیئے اسی طرح تین سو مکانات کی چیکنگ بھی کی گئی ایک مکان میں کرایہ دار کے کوائف متعلقہ تھانے درج نہ کرانے پر ایک کرایہ دار کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -