نواز شریف کے جلسہ کیلئے آج طوطالئی سے بڑا جلوس روانہ ہو گا
صوابی ( بیورورپورٹ ) آج بونیر میں ہونے والے نوازشریف کے جلسے کیلئے خدوخیل طوطالئی سے ایک بڑا جلوس امین اللہ بونیری کی قیادت میں روانہ ہوگا ، مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر امین اللہ بونیری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ن لیگ امیرمقام کی سرپرستی میں دن بدن بڑھتی جاررہی ہے ، بونیر کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا ، امیرمقام اور مرتضی جاوید عباسی کی دن رات محنت کی وجہ سے آج خیبرپختونخوا ن لیگ کا گڑھ بن چکا ہے اور آئندہ الیکشن میں ن لیگ پورے صوبے میں کلین سو یپ کرے گی ۔