جہانگیر افسر خان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع صوابی کے صدر منتخب

جہانگیر افسر خان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع صوابی کے صدر منتخب

  

صوابی ( بیورورپورٹ )جہانگیر افسر خان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع صوابی کے صدر جبکہ سرید خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، دیگر عہدیداروں میں کامران خان سینئر نائب صدر ، عرفان خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،عامر علی انفارمیشن سیکرٹری اور میس خان رابطہ سیکرٹری شامل ہیں ، نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا منشور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا پیغام عوام تک گھر گھر پہنچائیں گے ، صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گوہرعلی انقلابی نے کہا کہ پی وائی او بھٹو ازم اور پارٹی منشور کو عام کرنے کیلئے سیاسی جدوجہد کرتے رہے گی ،مظلوم کا ساتھ اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -