لنڈ یکوتل ، قومی اڈے کی بند ش کیخلاف شنواری قوم کا حتجاجی مظاہرہ

لنڈ یکوتل ، قومی اڈے کی بند ش کیخلاف شنواری قوم کا حتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی ( بیوروپورٹ)لنڈی کوتل،طورخم قومی آڈے کی بندش کے خلا ف شینواری خوگہ خیل قوم کا با چا خا ن چو ک میں احتجا جی مظاہرہ کیامظاہرین نے پولیٹیکل انتظامیہ کو دو دن کی مہلت دی اگر مقررہ وقت میں مسئلہ حل نہ ہوا تووہ خود جا کے قومی آڈے کا چارج سنبھالیں گے۔مقررین کا مظاہرین سے خطاب لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میں شینواری خو گہ خیل قوم کے نو جوانو ں نے قومی آڈے کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں خوگہ خیل قوم سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت مظاہرین نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور باچاخان چوک سے پریس کلب تک احتجاجی واک بھی کیامظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے جے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد اعجاز شینواری ،ال طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس یونین کے چیئر مین معراج الدین شینواری ،طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر زرقیب شنواری اور دیگر نے کہاکہ طو رخم قومی اڈہ گزشتہ دو سال سے بند ہے جس کی وجہ سے خو گاخیل شینواری قوم نے بہت زیا دہ نقصان اٹھایا ہے جبکہ اڈے کی بندش سے شینواری قوم کے ہزاروں خاندان متا ثر ہے انہوں نے کہا کہ ا س سے علاقے کے سینکڑوں افراد بے روزگار ہو گئے اورہر ماہ قوم کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہیں جوکہ افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف قبائلی عوام کو روزگار فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف طورخم بارڈر پر علاقے کے غریب عوام سے روزگار چھینا جا رہا ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں آخر میں انہوں نے پو لیٹکل انتظا میہ کو دھمکی دی کہ دو دن کے اندار اندار قومی اڈہ کا مسئلہ حل نہیں کیا تو شنواری خوگاخیل قوم کے نوجوانان خو د جا کر طورخم اڈے کو قوم کے حو الہ کر ینگے