ملکی سالمیت خطرے میں ،مزید صوبے بننے چا ہئیں،پرویز مشرف

ملکی سالمیت خطرے میں ،مزید صوبے بننے چا ہئیں،پرویز مشرف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پا کستان عوامی اتحاد کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشر ف نے کہا ہے ملکی سالمیت خطرے میں ہے جبکہ پاکستان کی کشتی بھنور میں پھنسی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر پا ر ک میں پاکستان عوامی اتحاد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرو یزمشرف کاکہنا تھا بھارتی وزیراعظم اورفوج پاکستان کودھمکیاں دیرہاہے۔ پیپلز پارٹی اورن لیگ سے چھٹکاراحاصل کرنااور پنجاب میں سیا سی خلا کو پر کرنا ہے۔ کراچی صرف مہاجروں کا نہیں ہے، مہاجرخودکوتنہا نہ سمجھیں میں ان کیساتھ ہوں،کراچی میں پانی ہے نہ بجلی ،گندگی کے ڈھیرکوصاف کرنا ہے جبکہ پاکستان میں مزید صوبے بننے چا ہئیں۔

مشرف

مزید :

صفحہ آخر -