نواز شریف نریندرمودی کی زبان بول رہے ہیں، حافظ سعید

نواز شریف نریندرمودی کی زبان بول رہے ہیں، حافظ سعید

  

لاہور( ایجو کیشن رپورٹر )امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ سعید نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف وہی زبان بول رہے ہیں جو مودی انڈیا میں بولتا ہے۔انہیں قاتل بھارت سے دوستی مبارک‘ پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور رہے گی۔ وطن عزیز پاکستان کیخلاف سازشوں کے توڑ کیلئے قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیانواز شریف بتائیں کیا وہ بھی دہشت گرد تھے؟۔حکمران بھارت سے دوستی اور امریکی غلامی ترک کر دیں درپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔ وہ مرکز المدینہ پشاور میں ایک بڑے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرتمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کنونشن سے ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، مفتی محمد قاسم، اصغر خٹک، سمیع اللہ برکی، یاسین خان، محمد سیاف، ڈاکٹر محمد نذیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ محمد سعید نیمزید کہاکہ ہم پاکستان میں نظریات کی سیاست کو فروغ دیں گے اور اسلام و پاکستان کا دفاع کریں گے۔افواج پاکستان اور دفاعی ادارے پچھلے تیس سال سے ملک کیخلاف بیرونی قوتوں کی سازشیں ناکام بنا رہے ہیں۔حکمران اسلام و پاکستان کے نام پر ووٹ لیتے ہیں لیکن دوستیاں لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت و امریکہ سے لگاتے ہیں۔ہم عوام کو تقسیم کرنے والی نہیں بلکہ امت کو جوڑنے کی سیاست کریں گے۔سیف اللہ خالد، مفتی محمد قاسم، اصغر خٹک، سمیع اللہ برکی، یاسین خان، محمد سیاف، ڈاکٹر محمد نذیر ودیگر نے کہاکہ ہم سب سے پہلے مسلمان اور پھر پاکستانی ہیں اور پاکستان کی خدمت اور دفاع کے لیے صرف نعروں نہیں بلکہ عملی قربانیاں پیش کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -