نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ،آفتاب شیرپاؤ

نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ،آفتاب شیرپاؤ

  

پشاور(این این آئی)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ تمام پختون قوم کو ایک چھتری تلے متحد ہونے کی ضرورت ہے بعض عناصر اپنے مقاصد کے لئے فاٹا انظمام پر سیاست چمکا رہے ہیں ۔ تین بار ملک کے وزیراعظم کے منصب پر فائزنواز شریف کے ممبئی حملوں کے حوالے سے بیان سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ فاٹا اور پختونخواکے انظمام سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے ۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے پختون قوم کو درپیش مسائل ختم کر سکیں پختون قوم اس وقت مایوسی کا شکار ہے چاہتے ہیں کہ اس خطے میں امن قائم ہو امن قائم ہوتے ہی خوشحالی آئی گی۔ پاک افغان تعلقات چاہتے ہیں کہ بہتر ہو ۔ قیام امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ،ونوں ممالک کہ مابین غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔افغانستان میں امن قائم ہوتے ہی اثرات پاکستان پر بھی پڑینگے ۔وزیراعظم کا افغانستان حالیہ دورے میں ٹیکسز کے خاتمے کی ایشو پر بات چیت ہوئی ہے،سی پیک منصوبہ میں شامل سب اکنامک زون جلال آباد میں بھی قائم ہونا چاہے مرکز میں حکومت کمزور ہو گی تو ہم بھی کمزور ہونگے الیکشن قریب اکر پارٹی بدلنا ایک عام سی بات ہے۔

آفتاب شیر پاؤ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -