ایپکا کا آج دھرنا دینے کااعلان

ایپکا کا آج دھرنا دینے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے آج سے ڈے اینڈ نائٹ احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد نے گزشتہ رات صوبائی و مرکزی عہدیداروں محمد یونس بھٹی، لالہ محمد اسلم، چودھری ابوھریرہ اور یاسر ایوب کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر کے ملازمین دشمن کا ثبوت دیا ہے جبکہ پنجاب کے ملازمین کو گزشتہ پانچ سالوں سے ساڑھے فیصد تنخواہ کم دی جا رہی ہے۔ اسی طرح گروپ انشورنس سمیت متعدد مطالبات جو کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ہیں۔ ان کی منظوری کے لئے ڈے اینڈ نائٹ احتجاجی تحریک شروع کی جا رہی ہے جس کے لئے سول سیکرٹریٹ کے سامنے آج صبح دس بجے سے ڈے اینڈ نائٹ احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رکھا جائے گا۔
ایپکا دھرنا

مزید :

صفحہ آخر -