کشمیر پر خاموش رہنے والے عالمی طاقتوں کے آلہ کار بن گئے، محمودا لرشید

کشمیر پر خاموش رہنے والے عالمی طاقتوں کے آلہ کار بن گئے، محمودا لرشید

  

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ عوام الیکشن میں مودی کی زبان استعمال کرنیوالوں کو نشانہ عبرت بنا دیں گے، کشمیر پر خاموش رہنے والے نوازشریف عالمی طاقتوں کے آلہ کار بن گئے، ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، حالات کو مارشل لا کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ڈان لیکس رپورٹ کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔ سابق وزیراعظم کے متنازع انٹرویو پر اپنے شدید ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہوس اقتدار میں ملکی سالمیت پر حملے شروع کر دیئے، انکا بیان بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد ریاستی اداروں کو عالمی دباؤ میں لانا ہے، انہوں نے کہا کہ حالات کو مارشل لا کی طرف لے جایا جا رہا ہے، نوازشریف کا بیا نیہ انتہائی خطرناک ہے، پہلے بھی کئی ایسی بیان بازی ہوتی رہی ہے سلسلہ نہ رکا ملک انتشار کا شکار ہو جائیگا اس لئے مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی اور عالمی سطح پر کبھی بھارتی جاسوس اور پاکستانیوں کے قاتل کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا اب انہیں ممبئی حملے کے ٹرائل کا کیسے خیال آ گیا۔

محمودالرشید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -