49کے تنظیموں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ ،پی کے 49کا ٹکٹ اسد خان کو دیں

49کے تنظیموں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ ،پی کے 49کا ٹکٹ اسد خان کو دیں

  

بخشالی( نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف پی کے 49کے تنظیموں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پی کے 49کا ٹکٹ اسد خان کو دیں ،دوسرے امیدوار کو نامزد کر نے سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔اس سلسلے میں حجرہ اسد خان میں حلقہ پی کے 49سے تعلق رکھنے والے 10یوسیز کے ضلعی وتحصیل، جنرل کونسلر ز،تنظیمی عہدیدار اور عمائدین علاقہ کا ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں آئیندہ عام انتخابات میں ٹکٹ کے معاملے پر بحث کی گئی ،شرکاء اجلاس نے اپنے تجاویز پیش کئے ۔اس موقع پر سابق ناظم گجرات نگار خان،پلو ڈ ھیری نائب ناظم حاجی قاسم خان ،یو سی چارگلی کے ضلعی ممبر سہیل خان،کٹہ خٹ نائب ناظم راشد بابو،ممبر عزت گل بابو ،ساولڈھیر نائب ناظم فقیر تاج ،ناظم کوترپان رشید خان ،طاہر خٹک ساولڈھیر اور دیگر نے خطاب کیا ۔شرکاء اجلاس نے چےئر مین عمران خان اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اگر پی کے 49کا نشست جیتنا ہے تو اسد خان کو ٹکٹ دینا ہو گا بصورت دیگر دوسرے شخص کو نامزد کر نا پارٹی مفادات میں نہیں ہو گا ۔موجودہ ایم پی اے طفیل انجم سے اپنے ہی پارٹی کے ورکرز اور عوام شدید مایوس اور ناراض ہیں ،ان کو دوبارہ ٹکٹ دینا عبرت ناک شکست کا باعث ہو گا انہوں نے کہا کہ آئیندہ الیکشن جہاد کے برابر ہے اس میں ایک نڈر اور مخلص قیادت کو چُنا ہو گا ،اسد خان کے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اسد خان کو ٹکٹ دینا علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے نیک شگوں ہو گا۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -