شیرگڑھ‘ اے این پی نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی

شیرگڑھ‘ اے این پی نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی

  

شیرگڑھ(نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے مسلم لیگ(ن) کا ایک اہم وکٹ گرادیا جہاں ملک کے کونے کونے میں مسلم لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ناطے توڑ کر مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اسی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ تعلق رکھنے والے سرکردہ لیگی رہنماء مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے دست راست کوہستان سے تعلق رکھنے والے ایم این اے سرزمین خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بہت بڑے جرگے کے ہمراہ جلالہ کے مقام پر عوامی نیشنل پارٹی این اے 22کے ورکرز کنونشن کے موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے ہاتھوں مسلم لیگ سے مستعفی ہوکراے این پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر امیر حیدر خان ہوتی نے ایم این اے سرزمین خان اور ان کے ساتھیوں کو عوامی نیشنل پارٹی کی سرخ ٹوپیاں پہنائی اور کہاکہ سرزمین خان نے عوامی نیشنل پارٹی اور خصوصی طور پر ضلع مردان کو عزت دے کرجرگے کے ہمراہ جلالہ آکر عوامینیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا لہٰذا عوامی نیشنل پارٹی اور پارٹی کی پوری قیادت سرزمین خان اور ان کے ساتھیوں کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھے گی انہوں نے مزید کہاکہ پختونوں کی سرزمین پر جس بھی زبان ،علاقہ اور قبیلہ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں سب ہماری نظر میں خیبر پختونخوا کا حصہ اور ہمارے پختون بھائی ہیں اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کا ایک اہم وکٹ گرادی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -