نائب خان پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل صوابی کے صدرمنتخب
صوابی ( بیورورپورٹ ) نائب خان پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل صوابی کے صدر ، شاہ فہد جنرل سیکرٹری جبکہ رحیم تاز ضلعی سینئر نائب صدر اور فدا محمد ضلعی فنانس سیکرٹری منتخب ہوا ،ضلعی جنرل سیکرٹری علی خان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نائب خان کو تحصیل صوابی کے صدر جبکہ شاہ فہد کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا ،دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر اقبال خان ، نائب صدر اول اصغر ،دوم زاہد خان ، سوم فیاض ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمشید خان ،دوم شمس الہادی ، انفارمیشن سیکرٹری عفصر علی ،ڈپٹی انفارمیشن ادریس خان ،فنانس سیکرٹری نہال بہادر ،رابطہ سیکرٹری عبدالواحد ،ریکارڈ سیکرٹری شاہ رحمان اور آفس سیکرٹری قاری عابد شامل ہیں ۔