محکمہ صحت میں منظور نظر افراد کو نوازا جا رہا ہے‘ ثوبیہ خان

محکمہ صحت میں منظور نظر افراد کو نوازا جا رہا ہے‘ ثوبیہ خان

  

پشاور( پ ر) مسلم لیگ(ن) صوبائی نائب صدر و ایم پی اے ثوبیہ خان نے عمران خان کی محکمہ صحت کے متعلق پریس کانفر نس کو جھوٹ پلندہ اور خلاف حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی اور نوشیر وان برکی کی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو نہ ٹھہرائے بلکہ جو حقیقت ہے وہ عوام کو اور میڈیا کو بتا دے کیونکہ میں شروع دن سے کہہ رہی ہوں کہ محکمہ صحت میں تبدیلی کے نام پر اپنے منظور نظر لوگوں کو نواز ا جا رہا ہے میرٹ صرف ان لوگوں کیلئے ہے جو تحریک انصاف سے تعلق نہیں رکھتے ایل آر ایچ اور دیگر ایم ٹی آئز ہسپتالوں میں خلاف قانون بھرتی کی گئی بلکہ اپنے لوگوں کو بھرتی کیلئے اپنے بنائے ہوئے ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کی وجہ سے آج ہسپتالوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں او پی ڈی میں 100کی اضافی رقم کیوں لی جاتی ہے اور یہ بھی بتایا جائے کہ یہ رقم جاتی کہا ں ہے عمران خان دوسروں پر الزامات کے بجائے اپنا احتساب کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -