پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ‘ پاک فوج سے اظہار یکجہتی

پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ‘ پاک فوج سے اظہار یکجہتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورو رپورٹ )پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام صوابی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے پاک فوج کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ، جلسے شرکاء میں ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے پر پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ،اس دوران تیز آندھی کے باعث جلسے کو کچھ دیر رکوانا پڑا ،تیز آندھی کے باعث کچھ شرکاء واپس بھی چلے گئے آندھی روکنے کے بعدجلسہ دوبارہ شروع کردیا گیا ، جلسے سے پاکستان زندہ باد مومنٹ ضلع نوشہرہ کے صدر اقلیم خٹک ،میجر (ر) فضل اکرم ،ریحانہ نور ، ابراہیم شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دُنیا کی 18 خفیہ ایجنسیاں پاکستان کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں ، ان کو پتہ اگر 2030 تک پاکستان کو ختم نہ کیا گیا تو وہ سپر طاقت بن جائے گا ، ہم دُشمن سے لڑنا چاہتے اگر انہوں نے ہمیں مجبور کیا تو ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردینگے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی بیش بہا قربانیاں ہیں ، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام سبز ہلالی پرچم تلے ایک ہیں ، اس ملک کو کئی بھی کمزور نہیں کرسکتا ،مقررین نے کہا کہ منظور پشتین دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو افغانستان واپس بھیجا جائے ، یہ جو منظور پشتین ہے ان کے پیچھے اے ٹی ایم ہے ، مقررین نے کہا کہ پاکستان ہر مذہب کے لوگوں کا ہے ماسوائے دُشمن ایجنٹوں کے ،جب تک پاک فوج رہے گا تب تک یہ ملک سلامت رہے گا اور کوئی میلی آنکھ سے اس ملک کی طرف دیکھے گا بھی نہیں ۔