پشاور میں چوروں کی 4 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

پشاور میں چوروں کی 4 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی بین الصوبائی گروہ کوگرفتارکر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات اورجدید اسلحہ بر آمد۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال تفصیلات کے مطابق تھانہ ناصر باغ کی حدود عسکری6 کالونی میں نامعلوم ملزمان نے مورخہ21 اپریل کو ڈرامائی انداز میں وارداتیں کرتے ہوئے تین مختلف گھروں سے سونا اورجدید اسلحہ سمیت دیگر مختلف اشیاء چوری کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ مدعی مقدمہ کرنل ریٹائرڈ زاہد احمد ، علی عباس ولد مشتاق احمد اورمحمدبلا ل ولدفخرالزمان ساکنان عسکر ی 6کالونی نے تھانہ ناصر باغ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اپنے گھروں سے کسی کام کی عرض سے باہر گئے تھے، واپس آنے پر گھروں میں سارا سامان بکھرا پڑا تھا، پتہ براری کرنے پرمختلف طلائی زیورات اور نقدی کے ساتھ ساتھ گھروں میں موجود حفاظت کے لئے رکھا گیا اسلحہ بھی چوری ہو چکا تھا۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے چوری کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبا ل کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان اورایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور کی زیر قیادت ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین ، ڈی ایس پی رورل انوسٹی گیشن عالمزیب خان، ڈی ایس پی کینٹ انوسٹی گیشن ارشد خان، ایس ایچ او ناصر باغ نعیم حیدر اورانچارج انوسٹی گیشن تھانہ ناصر باغ مشتاق خان اور SIہدایت خان O Iنے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر لگے کیمروں کی مدد سے متعدد مشکوک گاڑیوں کی آمد و رفت اور جائے وقوعہ کے نزدیک موجودگی کو تصدیق کرانے پر کالونی کے رہائشیوں نے مشکوک گاڑیوں سے لا تعلقی کا اظہار کیا،جس سے پولیس پارٹی کے شکوک و شبہات کو تقویت ملی۔خصوصی ٹیم نے مشکوک گاڑیوں کی چھان بین کے دوران مختلف شہروں میں جاکر انتہائی باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے مشکوک موٹر کار نمبر LEE-07-4607 کوٹریس کرکے بین الصوبائی منظم گروہ کا سراغ لگاکر چار ملزمان مسمیان جنید یار ولد اللہ یار ساکن ساہیوال، فضل الرحمن ولد محمد فاروق ساکن خوشاب، محمد اسد ولد محمد پرویز ، ہارون الرشید ولد محمد رشید ساکنان راولپنڈی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے نشاندہی کرنے پرپولیس پارٹی نے انکے قبضہ سے مسروقہ اشیاء25 تولہ طلائی زیورات،دو عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بر آمد کیا۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال اورایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان اور ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈاپور سمیت تمام ٹیم کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران و جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان