کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گی

کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ ) پاکستان کمیسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیرعلی اعوان اورجنرل سیکرٹری حاجی نورگل مہمندنے کہاہے کہ کل منگل کے روز ڈرگ رولز کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی اورصبح دس بجے ایم ایم سی ہسپتال کے سامنے احتجاجی جلسہ ہوگا یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلز میں حاجی شیرعلی اعوان نے کہاکہ کمیسٹ برادری کے ہول سیل اور پرچون دکانات پر چھاپے مارکر ان کی بے عزتی کی جارہی ہے اور حکو مت کالے قوانین کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی معاشی قتل عام کے درپے ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی ایسوسی ایشن کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کی جائے گی صدر حاجی شیرعلی اعوان اور جنرل سیکرٹری حاجی نورگل مہمند نے کیمسٹ برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسوسی ایشن کے ہاتھ مضبوط کرکے کل اپنے کاروبار بند کریں اوراحتجاج میں حصہ لیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایسوسی ایشن کے فیصلے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔