بٹ خیلہ‘ مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی

بٹ خیلہ‘ مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )بٹ خیلہ اوردیگرمضافات میں شدیدبارش اگرہ میں مکان کے چھت گرنے خاتون زخمی کھڑی فصلیں مکمل طورپرتباہ ہوگئے حکومت ضلع مالاکنڈکوافت زدہ قراردیکرمتاثرین کے ساتھ مالی امدادکیاجائے ان خیالات کااظہاراتمانخیل قومی محاذ کے ضلعی صدرسابق ضلعی کونسل کے ممبرمحمدشفیق خان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز صوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈکے میں قیامت خیزبارش ہوئی جس کی وجہ سے یونین کونسل اگرہ میں ایک گھرکے مکان کے چھت گرنے سے عادل اکبرنامی شخص کے اہلیہ بھی زخمی ہوچکی ہے جبکہ کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ ضلع مالاکنڈایک پسماندہ علاقہ ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضلع مالاکنڈکوافت زدہ قراردیکر یہاں کے غریب لوگوں کے ساتھ مالی امدادکیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -