وفاقی شرعی عدالت آج سے سود کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات کی سماعت کریگی

وفاقی شرعی عدالت آج سے سود کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات کی سماعت کریگی

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی شرعی عدالت (آج )پیرسے سود کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات کی سماعت کریگی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں جسٹس فدا محمد خان، جسٹس محمود مقبول باجوہ، جسٹس محمد فاروق شاہ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔سماعت کے لئے وفاقی سیکرٹریز برائے قانون وانصاف، مذہبی امور، خزانہ ڈویژن، اٹارنی جنرل، صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت تمام متعلقہ وفاقی وصوبائی حکام، عدالتی معاونین اور مقدمہ کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -