پیسے بھیجنے کے الزامات سے بہتر ہے ہمیں پھانسی دیدیں،عابد شیرعلی

پیسے بھیجنے کے الزامات سے بہتر ہے ہمیں پھانسی دیدیں،عابد شیرعلی

  

فیصل آباد (این این آئی)وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہاہے کہ نیب نے نواز شریف کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا، کیا یہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین کے زمرے میں نہیں آتا؟ بھارت پیسے بھیجنے کے الزامات لگانے سے اچھا ہے ہمیں پھانسی دے دیں ٗاویس ٹپی کرپشن میں آصف زراداری کا فرنٹ مین ہے، جسے کلین چٹ دے دی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے میاں نواز شریف کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا ہے، صرف اخباری تراشوں کی بنیاد پر سابق وزیراعظم اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی ٗ ایسے الزامات سے تو بہتر ہے انہیں پھانسی دے دی جائے ٗملک لوٹنے والے جتنے لوگ ہیں وہ عمران خان کی پلیٹ میں سجائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سربراہ نیب کو نوازشریف پر الزامات لگانے پر معافی مانگنی چاہیے ۔ بلوچستان، سندھ، کے پی کے میں نیب سو رہا ہے اور ادھر اخباری تراشوں پر نوٹسز جاری ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جتنے لوٹے ہیں عمران خان کو اکٹھے کر کے دئیے جارہے ہیں ٗپہلے عمران خان کو الیکشن کی بہت جلدی تھی اب 2 ماہ کا وقت کیوں مانگ رہے ہیں۔ الیکشن میں پتہ لگ جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔عابد شیرعلی نے کہاکہ اویس ٹپی کرپشن میں آصف زراداری کا فرنٹ مین ہے، جسے کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -