عمران خان نے ثابت کر دیا وہ بانی متحدہ پارٹ ٹو ہیں، چانڈیو

عمران خان نے ثابت کر دیا وہ بانی متحدہ پارٹ ٹو ہیں، چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ الطاف حسین پارٹ ٹو ہیں، دو ،دو گھنٹے تقریر کرنے والے لیڈر کے پاس منشور اور نہ ہی کوئی وژن ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی متحدہ نے تین دہائیوں تک سندھ کو نفرت کی آگ میں جلایا، عمران خان بھی بانی متحدہ کی طرح نفرت کی سیاست کرنے کراچی آئے۔عمران خان نے لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کی سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ خود کو قومی لیڈر کہنے والے کی تقریر میں سے شروع ہو کر نفرت پر ختم ہوتی ہے ،عمران خان کی تقریر میں ’’میں کرکٹر کیسے بنا‘‘سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا ۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان مت بھولیں کہ ان کے پاس پانچ سال سے ایک صوبے میں حکومت ہے، نام نہاد لیڈر قوم کو بتائیں خیبرپختونخوامیں کتنے ہسپتال، یونیورسٹیز اور سکول بنائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے الطاف حسین نے حکیم سعید گراؤنڈ میں 12 مئی دہرانے کی کوشش کی۔چیئرمن بلاول کی دانشمندی اور بردباری نے شہر کا امن قائم رکھا۔

مزید :

صفحہ آخر -