فوج کو بدنام اورعدلیہ کو تباہ کرنا نواز شریف کا ایجنڈا ، شیخ رشید

فوج کو بدنام اورعدلیہ کو تباہ کرنا نواز شریف کا ایجنڈا ، شیخ رشید

  

اسلام آباد،ملتان(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ڈان نیوز کے رپورٹر کو بلا کر ایسا بیان دیا ہے کہ پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ۔ آج نواز شریف نے پاکستان کو ٹیررسٹ میڈیا واچ میں ڈالنے کی بنیاد رکھی ہے۔ بھارت سے دوستی میں نواز شریف نے پاکستان سے دشمنی کی،ڈالر 119روپے کا کردیا گیا تاکہ عبوری حکومت آئے توہم قرضہ ادا نہ کرسکیں۔میں نے زندگی میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ نواز شریف اتنی پستی میں چلے جائیں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہی نواز شریف ہے جس کا ہیلی کاپٹر والا کیس بنا تھا تو انہوں نے حسن کو انڈیا واچپائی سے مددلینے کو بھیج دیا تھا۔ نواز شریف جب ان سے ملنے جاتا ہے تو کہتا ہے ’’ان کو ختم کر دو‘‘ ، باہر آکر قوم کو کہتا ہے کہ انڈیا کا ویزہ ختم کردو۔وہ دشمن گروپوں کا ساتھ دیتا ہے ،اس نے کارگل کے دور میں بھی انڈیا کے لیے ہی کام کیا اور آج بھی یہ انڈیا کے لیے کام کر رہا ہے ۔اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نواز شریف نے دیا۔پندرہ ،بیس دن رہ گئے ہیں،نگران وزیر اعظم کا نام بہت سوچ سمجھ کر ہونا چاہیے۔ ملک کے آخری 120 دن بہت اہم ہیں۔میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان دونوں بھائیوں کے خلاف ایکشن لیں،دونوں بھائیوں کی کمپنیوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ہے۔پاکستان کا تمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا محب وطن ہے اورمیڈیا ملک کے لیے کام کرتا ہے۔ پاکستان کی بہادر فوج کو بدنام اور عدلیہ کو تباہ کرنا ، احتساب کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنا بھی نواز شریف کا ایجنڈا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -