ایس ایس پی آپریشنزمنتظر مہدی کا مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنزمنتظر مہدی کا مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبر نگار) ایس ایس پی آپریشن لاہور منتظر مہدی نے ایس پی سٹی علی رضا کے ہمراہ مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، ایس ایس پی آپریشن کوتمام انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور جلسہ گاہ کا وزٹ کروایا گیا ۔تمام سیکورٹی امور کو چیک کیا اور متعلقہ پوائنٹس پر موجود افسران کو بریفنگ دی۔ لاہور پولیس کی بھاری نفری نے جلسہ کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے ۔ 6 ایس پییز.... 13 ڈی ایس پیز سمیت 2000 ہزار سے زائد پولیس اہلکاران،ٹریفک وارڈنزاوردیگر سیکورٹی ایجنسیز کے افسران کو بھی تعینات کیا گیا تھا ۔ جلسہ گاہ کی سرچ سویپنگ بھی بھی کی گئی تھی اورسٹیج کوبھی چیک کیا گیا ۔ جلسہ گاہ میں آنے والے تمام افرادکو فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی ۔ جلسہ میں شرکت کرنے والے افراد کو سخت چیکنگ کے بعد جلسہ میں جانے کی اجازت دی گئی تھی پولیس کے علاوہ رضاکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔

مزید :

علاقائی -