پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات وارڈنز کو ایلیٹ ٹریننگ کروانے کا سلسلہ شروع
لاہور(خبرنگار) صوبے بھر کی جیلوں میں تعینات وارڈنز کو ایلیٹ ٹریننگ کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں 210 وارڈرز کو ایلیٹ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات مرزا سلیم بیگ نے جیلوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نپٹنے کے لئے جیلوں میں تعینات وارڈرز کو ایلیٹ ٹریننگ کروانے کا حکم دیا ہے جس میں پہلے مرحلہ میں 210 جیل وارڈرز جبکہ دوسرے مرحلہ میں 95 وارڈرز کو ایلیٹ ٹریننگ کروائی جا رہی ہے اور اس میں ایلیٹ ٹریننگ وارڈرز کو مرحلہ وار ایلیٹ کورس کے لئے بھجوایا جا رہا ہے جس میں لاہور کی دونوں جیلوں میں 50 سے زائد وارڈرز ایلیٹ ٹرینڈ اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔