حافظ آباد:محنت کی بیٹی اغوا
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاؤں بستی عبداﷲپوربھٹہ اوڈاں میں دو ملزمان غریب محنت کش کی جواں سال بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کرلے گئے۔ محمد اسلم ولد احمد علی نے پولیس تھانہ جلالپور بھٹیاں کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسکی چودہ سالہ بیٹی صبا رانی علی الصبح رفع حاجت کے لئے گھر سے باہر نکلی تو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان آفتاب ولد شیر محمد اورامجد ولد محمد یوسف وغیرہ اسکی بیٹی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلے گئے۔