مختلف علاقوں سے ایک اشتہاری، 2منشیات فروش گرفتار
لاہور(خبر نگار)جنوبی چھاؤنی اور شاہدرہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس میں جنوبی چھاؤنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمہ میں ملوث اور کئی سال سے اشتہاری سکندر نور کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی، شمالی چھاؤنی اور نصیر آباد سمیت قصور اور دیگر اضلاع میں قتل اور دیگر واقعات میں مقدمات درج ہیں اسی طرح اسی طرح شاہدرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروش گرفتار کرلیے ہیں پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان توصیف اور رفیق کے قبضہ سے 1350 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ اور ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔